بدھ 24 نومبر 2021 - 03:00
حدیث روز | تنگدست افراد کو امام حسن عسکری (ع) کی نصیحت

حوزہ / حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے ایک روایت میں تنگدست افراد کو دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے منع فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام العسکری علیہ السلام:

ادْفَعِ اَلْمَسْأَلَةَ مَا وَجَدْتَ اَلتَّحَمُّلَ يُمْكِنُكَ فَإِنَّ لِكُلِّ يَوْمٍ رِزْقاً جَدِيداً

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا:

جب تک تحمل کر سکتے ہو کسی کے سامنے ہاتھ مت پھیلاؤ کیونکہ (خدا کی طرف سے) ہر روز نئی روزی (تقسیم) ہوتی ہے۔

بحارالأنوار، ج 90، ص 372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha